بے رحم دہشت گردوں نے سفاکیت کا بدترین مظاہرہ کیا،صاحبزادہ حامد رضا

بے رحم دہشت گردوں نے سفاکیت کا بدترین مظاہرہ کیا،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بے رحم دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو خون میں نہلا کر سفاکیت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے۔ لاہو ر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی فکری ہمنوا ہے۔ دہشتگردی کے فکری توڑ کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں اور اسلام کے نام پر ہونیوالی قتل وغارت کو مسترد کریں تاکہ مسلم نوجوانوں کو جہاد کی آڑ میں گمراہ نہ کیا جائے۔