پرویز الٰہی کی ہدایت پر مسلم لیگی رہنماؤں نے زخمیوں کی عیادت کی
لاہور(جنرل رپورٹر) چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر مسلم لیگ پنجاب کے وفد نے میاں محمد منیر آرگنائز ر لاہور کی قیادت میں میں جناح ہسپتال جاکر گلشن اقبال پارک بم دھماکہ میں زخمیوں کی عیادت کی اور چوہدری پرویز الہٰی کی نیک خواہشات پر مبنی پیغام ان تک پہنچایا نیز ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی وفد میں پاکستان مسلم لیگ لاہور کے آرگنائز میاں محمد منیر، خدیجہ فاروقی ایم پی اے،شہزاد الہٰی،سید بلال شیرازی،ماجدہ زیدی ،تبسم ناز،سمعیہ طارق ،نصیرآرائیں شامل تھے۔وفد نے مسلم لیگی کارکن نصیر آرائیں کے زخمی ہونے والے بھائی اور بھابھی کی بھی عیادت کی۔