جامعہ اشرفیہ میں شہداء سانحہ لاہور اور زخمیوں کے لئے دعا

جامعہ اشرفیہ میں شہداء سانحہ لاہور اور زخمیوں کے لئے دعا

  

لاہور( خبر نگار خصوصی)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، قاری ارشدعبید، حافظ اسعد عبید ، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ خالد حسن اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے سانحہ گلشن اقبال لاہور میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شہید و زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ اسلام اور ملک دشمنوں کی طرف سے بے گناہ لوگوں اور معصوم بچوں عورتوں کے خون سے ہولی انتہائی افسوس ناک سفاکی اور درندگی اسلام اور ملک دشمنی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں شہدا کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -