دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا الیاس گھمن

دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا الیاس گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار خصوصی )عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانامحمد الیاس گھمن نے لاہورگلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند شرپسند عناصر وطن عزیز کے استحکام کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے حملے سے متاثرہ افراد سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اور عوام سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو رضاکارانہ طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔