نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو تا تو بم دھماکے نہ ہوتے،فرخ مون

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو تا تو بم دھماکے نہ ہوتے،فرخ مون
 نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو تا تو بم دھماکے نہ ہوتے،فرخ مون

  

لاہور ( پ ر )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے صوبائی دار الحکومت کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نیتجے میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لاہورپرپوری قوم سوگوارہے اوردل خون کے آنسو رورہا ہے ،معصوم اوربے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد انسانیت کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں ۔گزشتہ روزجناح ہسپتال کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوحکومت شہریوں کے جان ومال کی تحفظ نہ کرسکے اسے اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں خادم اعلٰی اوران کی ٹیم کوفوری مستعفی ہوجانا چاہیے، اگرپنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد ہوا ہوتا توآج دہشت گرد بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں کامیاب نہ ہوتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -