دہشتگردوں کو فوری پکڑ کر کیفرکردار تک پہنچایاجائے،خلیل الرحمن عبیر

دہشتگردوں کو فوری پکڑ کر کیفرکردار تک پہنچایاجائے،خلیل الرحمن عبیر

فیروز والہ (نامہ نگار)سانحہ لاہور گلشن اقبال پارک کے سلسلہ میں شاہدرہ تحصیل فیروز والہ بھر کے تجارتی مراکز ، مارکٹیں اور بازار بند رہے سارا دن علاقہ میں سوگ کی فضاء رہی انجمن تاجران شاہدرہ کا تعزیتی اجلاس چےئر مین تاجر بورڈ شاہدرہ میاں خلیل الرحمن عبیر ہوا جس میں شاہدرہ کی تمام مارکیٹوں کے صدور اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں غلام سرور، حاجی منیر احمد، ڈاکٹر محمد امین، ملک محمد زکی، میاں محمود احمد، عبدالروف بھٹی ، جاوید ڈار کے علاوہ دیگر تاجران نے شرکت کی اجلاس میں شہداء لاہور کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا صدر تاجر بورڈ میاں خلیل الرحمن عبیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو فورا پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1