اے پی ایم ایل دھماکہ متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،پیر صفدر رسول
لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدروایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سینٹرل پیر صفدر رسول شاہ نے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی شدید الفاط مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پربہت دکھ اور افسوس ہے اس دکھ کی گھڑی میںآل پاکستان مسلم لیگ جاں بحق ہونیوالے افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔دہشتگردوں نے ایک بار پھر انسانیت پر حملہ کیا ہے، اب تک ہزاروں معصوم جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں پاکستان اور انسانیت کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔