دہشتگردی کی واردات نے حکومتی دعوے خاک میں ملا دیے،انجینئر یاسر

دہشتگردی کی واردات نے حکومتی دعوے خاک میں ملا دیے،انجینئر یاسر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور دھماکے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی نے پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے سارے دعوؤں کو خاک میں ملا دیا ہے اس دھماکے کے بعد حکمرانوں کو باور ہو جانا چاہیے کہ خالی دعوؤں کا وقت گزر چکا اب ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے علامہ اقبال ٹاؤن میں مسلسل کئی دھماکے ہو چکے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے اگر موثر کارروائی کی ہوتی تو اتنی بڑی کاروائی رونما نہ ہوتی ۔انہوں نے دھماکے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -