گلشن اقبال دہشت گردی واقعہ پر پوری قوم المناک ہے،میاں کامران

گلشن اقبال دہشت گردی واقعہ پر پوری قوم المناک ہے،میاں کامران

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری لاہور میاں کامران سیف نے گلشن اقبال دہشت گردی کے واقعہ میں70 قیمتی جانوں اور 300کے قریب افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلشن اقبال دہشت گردی واقعہ پر پوری قوم المناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی لوپ کے باعث اور پارک کے گیٹ پرسیکیورٹی واک گیٹ تھرو اورگارڈز کے پاس اسلحہ چیک کرنے کے آلات نہ ہونے کے باعث یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

جس پر پوری قوم سوگوار ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور پارکوں میں سیکیورٹی واک گیٹ تھرو اور دہشت گردوں کو چیک کرنے کے آلات سیکیورٹی گارڈ کو فراہم کیے جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1