موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے،عمر کسانہ

موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پنجاب حکومت اور پولیس کی ناکامی ہے جو عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ۔ہماری خفیہ ایجنسیوں نے ہی سب کام کرنا ہے تو پھر پولیس پر اربوں روپے ضائع کرنے کا کیا فائدہ ہے ۔وزیرا علی پنجاب پولیس میں مختلف فورسز بنانے کی بجائے اگر یہی رقم انٹیلی جنس بہتر کرنے پر لگا تے تو ابتک دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا ۔

لیکن ان حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد سے کیا لینا دینا یہ تو صرف اپنے محلوں میں بیٹھ کر حکم چلانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ جب تک حکومت پنجاب میں انٹیلیجنس کو بہتر نہیں بناتی تب تک خود کش دھماکے نہیں روکے جا سکتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1