حکومت دہشت گردوں کو بلاتفریق کیفرکردار تک پہنچائے گی،مسرت بانو

حکومت دہشت گردوں کو بلاتفریق کیفرکردار تک پہنچائے گی،مسرت بانو

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مسرت بانو نے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے ، جس میں بلا تفریق دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ اور بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے اسلام ،پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں ، دشمن عناصر دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے وطن عزیز میں عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں۔امن وامان کی فضاء برقراررکھنے کیلئے تمام طبقات اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1