ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوائی استعمال نہیں کرنی چاہیے،شازیہ عمران

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوائی استعمال نہیں کرنی چاہیے،شازیہ عمران

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہومیو پیتھک ڈاکٹر شازیہ عمران نے ’’ پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے رنگ کو گورا کرنے ، گرتے ہوئے بالوں کو روکنے، قد کو بڑھانے اور اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے از خود کوئی بھی ادویات استعمال کرکے اپنے آپ کو تباہ کرنے کی بجائے ڈاکٹر سے رابطہ کریں،یہ تاثر غلط ہے کہ ہومیو پیتھک کا اگر فائدہ نہیں ہوتا تو اس کا نقصان بھی نہیں ہوتا ۔ میڈیسن ایلوپیتھک کی ہو یا پھر ہومیو کی اگر ڈاکٹرکے مشورے کے بغیر استعمال کی جائے گی تو پھر اس کا نقصان مریض کو ری ایکشن کی صورت میں ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ سکن کینسر جیسے امراض ‘ جلد کے دیگر امراض جن میں چنبل دھدر ‘چھائیاں اور ایکنی وغیرہ کا ہومیو پیتھک علاج موجود ہے ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر نے مزید کہا کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال کی وجہ سے جلدی امراض پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے ایسی ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1