پاکستان کاشیرازہ بکھیرنے کاخواب دیکھنے والے احمق ہیں،ناصر اقبال

پاکستان کاشیرازہ بکھیرنے کاخواب دیکھنے والے احمق ہیں،ناصر اقبال

(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدور محمدفاروق چوہان،آصف چٹھہ ، تنویر خان ، میاں زاہدلطیف،صدریورپ رانا بشارت علی خاں ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ، صدر پنجاب محمد یونس ملک ،نائب صدور حاجی شیخ آصف ،مہرمحمدسلیم،صدرفیصل آباد ندیم مصطفی،صدر قصورمیاں اویس علی،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو اور صدر ٹیکسلا سردار منیراختر نے کہا ہے کہ ہولی کھیلنے والے رنگ اورخون کافرق بھول گئے۔ ''را'' والے بھارت میں ر نگ جبکہ پاکستان میں انسانی خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔بھوشن یادیوکی گرفتاری سے بھارت کوجو خفت اٹھاناپڑی سانحہ لاہوراس کاری ایکشن لگتا ہے۔

گائے ،ناگ اور بندر سمیت دوسرے حیوانوں کی پوجا کرنیوالی ہندوقوم انسانوں بالخصوص مسلمانوں سے اس قدربیزارکیوں ہے ۔انتہاپسند ہندو یادرکھیں مسلمانوں کے قتل عام سے اسلام ختم نہیں ہوسکتاپاکستان کاشیرازہ بکھیرنے کاخواب دیکھنے والے احمق ہیں ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس کے دوران لاہورمیں حالیہ خودکش حملے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا گیا ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سانحہ لاہور کاماسٹرمائنڈ بارڈرکے اُس پاربیٹھا ہے ۔پاکستان میں کچھ گمراہ عناصر کی جہالت اور مفلسی کافائدہ اٹھایا جارہا ہے مگر فنڈنگ ''را''والے کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...