معصوموں کا قتل عام کرنیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے،جمیل ملک

معصوموں کا قتل عام کرنیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے گلشن پارک میں خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے درندگی اور بربریت کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اسلام کے نام پر بیگناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کرنیوالوں کا اسلام یا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

،یہ گمراہ اور بھٹکے ہوئے لوگ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کرمعصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتاررہے ہیں،سانحہ گلشن پارک نے ایک بار پھر پوری قوم کو شدید صدمے سے دوچارکردیا ہے،ہم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں اور انکے غم کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں ، اسلامی تعلیمات اور انسانی قدروں سے عاری یہ سفاک دہشت گردخواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں