پینے کے صافپانی سے بیماریوں کا خاتمہ ہو گا،میاں عرفان دولتانہ

پینے کے صافپانی سے بیماریوں کا خاتمہ ہو گا،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پینے کے صافپانی کی فراہمی کے ساتھ سیوریج نظام میں بہتری ،واسا کی استعداد کار میں اضافے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے انفرادیت اورجدت کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے صافپانی کی فراہمی سے نہ صرفگندے پانی سے ہونے والے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے بلکہ اس مسئلے کو جدید ٹیکنالوجی سے استعمال کے ذریعے حل کر کے ایک بنیادی ذمہ داری بطریق احسن ادا کی جاسکتی ہے لہذاتمام متعلقہ محکموں کو فعال انداز میں متحرک کردارادا کرنا ہوگاکیونکہ شہریوں تک پینے کے صافپانی کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پنجاب کے بڑے شہروں میں واسا سمیت متعلقہ اداروں کی استعدادکار میں اضافہ کرنا ضروری ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1