پینو راما سنٹر کے مسائل کو حل کرائیں گے،شہزادہ وقاص بٹ

پینو راما سنٹر کے مسائل کو حل کرائیں گے،شہزادہ وقاص بٹ

لاہور(پ ر)مال روڈ پینوراما سینٹرکے الیکشن میں فرینڈزگروپ کے صدارتی امیدوارشہزادہ وقاص بٹ نے کہا ہے کہ پینوراما سینٹرمارکیٹ کے مسائل کوحل کرنے کیلئے کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔پینوراما سینٹرمیں الیکشن کمپین کے دوران وقاص بٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن جیت کر مارکیٹ کے اہم مسائل سینٹرل ایئرکنڈیشنڈ کی بحالی ،صفائی کا نظام اورخصوصامارکیٹ کی سیکیورٹی جیسے مسائل کوحل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم باتیں نہیں مارکیٹ کے مسائل کوحل کرکے دکھائیں گے 5 اپریل کوانشااللہ بھاری اکثریت سے فرینڈزگروپ کا پورا پینل جیتے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1