شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے،زبیر احمد گوندل

شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے،زبیر احمد گوندل

لاہور(پ ر) صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت اس غفلت کی باربار مرتکب ٹھہری ہے اس لئے حکومت کو اس نااہلی پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہو ں نے کہاہر تخریبی کارروائی کے پیچھے بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا رونا رویاجاتا ہے لیکن جب ملک دشمن بھارت کے جاسوس پکڑے جاتے ہیں تو چپ سادھ لی جاتی ہے۔حکمرانوں کو چاہیے تھا دنیا کے سامنے بھارت کی تخریبی کارروائیاں کھول کر رکھ دیتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1