علامہ طالب حسین گردیزی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،خان محمد قادری
لاہور (خبر نگار خصوصی) علامہ پیر سید طالب حسین گردیزی رحمۃ اللہ علیہ نے پوری زندگی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خلاف جہاد کیا۔ آپ کی دینی، ملی وملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ فاطمیہ تعلیم القرآن ریلوے کیرج شاپ مغلپورہ لاہور میں جمعیت علمائے پاکستان ضلع لاہور کے سابق صدر پیر سید طالب حسین گردیزی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے صاحبزادگان کے 7 ویں سالانہ عرس مقدس کے اجتماع سے علامہ خان محمد قادری، علامہ غلام محمد سیالوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، پیر مسعود احمد صدیقی، سید وسیم الحسن نقوی، پیر عابد حسین سیفی، علامہ پیر محمد عامر چشتی، سید مصطفی رضوی، پیر اختر رسول قادری، مفتی محمد عبدالرحمن قمر، علامہ محمد رفیق چشتی، پیر احمد شکیل، پیر محمد امجد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔