انصافسٹوڈنٹس فیڈریشن کا شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مظاہرہ

انصافسٹوڈنٹس فیڈریشن کا شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مظاہرہ

  

لاہور( خبرنگار) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے زیرِ اہتمام گلشن اقبال پارک دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی کلمات نقش تھے ۔ شرکاء نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اوران کے حق میں دعا ءِ خیر کی۔ احتجاج میں تمام نجی اور سرکاری درس گاہوں کے طلبہ و طا لبات کے علاوہ گلریز اقبال ، رانا جہانزیب ، عبدالمنعم لودھی ، محسن گجر، احد اعوان، حامد بھٹی ، حامد خان اور عمار گجرنے شرکت کی ۔طلبہ سے خطا ب کرتے ہوئے گلریز اقبال کا کہنا تھا کے دہشت گردی ہمارا قومی المیہ ہے اور ہماری معیشت ، سیا حت اور خود مختاری کو برباد کرنے کی سازش ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -