گلشن اقبال دھماکے کے بعد پی یو کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

گلشن اقبال دھماکے کے بعد پی یو کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکہ کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رجسٹرار ، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ،اقامتی آفیسر اول، اقامتی آفیسر دوم، چیف سکیورٹی آفیسر، چیئرمین ہال کونسل ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ اور قائم مقام خزانہ دار نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ اور سفاک کارروائیاں کر کے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ ’’را ایجنٹ ‘‘ کی گرفتاری کا رد عمل بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یونیورسٹی کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ تمام ڈینز کوبھی اپنی فیکلٹیوں کے سربراہان سے مل کرسکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر مجاہد کامران نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اورجگہوں کا دورہ بھی کیا۔