والدین اور اساتذہ کا تعاون تعلیم کے لئے بہت ضروری ہے،پیر نصیر الدین قادری

والدین اور اساتذہ کا تعاون تعلیم کے لئے بہت ضروری ہے،پیر نصیر الدین قادری

  

فیروز والہ (نامہ نگار) غوثیہ گرلز کالج کامران پارک شاہدرہ کے چےئر مین الحاج صاحبزادہ پیر نصیر الدین قادری نے کہا تعلیمی اداروں میں والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون کی وجہ سے سرگرمیوں پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نجی تعلیمی ادارے جدید تعلیمی دور کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں ا ۔ ان خیالات کا اظہار غوثیہ گرلز کالج کامران پارک شاہدرہ کی سالانہ تقریب انعامات تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد اویس اور نفیس احمد مس شازیہ کے علاوہ علاقہ کے معززین بڑی تعداد میں موجود تھےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حکومت نجی تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مکمل تحفظ دے تا کہ دنیا سے تعلیمی مقابلہ کرنے کیلئے نجی تعلیمی ادارے تمام تقاضے پورے کر کے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر دینی ہو گی تعلیم کے حقوق ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہتر معاشرے کی تشکیل کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے آخر میں مہمان خصوصی پیر نصیر الدین قادری اور محمد او یس نے نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -