گلشن اقبال بم دھماکے نے عوام کو سوگ میں مبتلا کر دیا،میاں محمد اویس

گلشن اقبال بم دھماکے نے عوام کو سوگ میں مبتلا کر دیا،میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور متحدہ علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں میاں محمداویس کی زیر صدارت استحکام مدارس و پاکستان کے ضمن میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری محمدحنیف جالندھری ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک تحفظ حرمین شریف کے امیر حافظ زیبر احمد ظہیر ودیگر علماء مولانا الطاف الرحمن، الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری، حافظ نعمان ھامد، مولانا محمد اسلم ندیم، ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال، قاری محمد حنیف حقانی، مولانامجیب الرحمن انقلابی، مولانا عبدالنعیم ، ڈاکٹر شاہد نصیر، حافظ شعیب الرحمن، حافظ حسین احمد اعوان، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، پروفیسر حافظ لیاقت علی ودیگر علماء نے گلشن پارک لاہور میں ہونے والے دہشتگردانہ خودکش حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے المناک واقعہ پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

اور کہا ہے کہ المیہ گلشن پارک پر پورا ملک سوگوارہے۔ ہر دل زخمی اورہر آنکھ اشکبار ہے دہشت گرد معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہوں پر حملہ کرکے ملک وقوم کے ہرگز حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4