دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،شبیر لبھا

دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،شبیر لبھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈنے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بھرپور مدد کا اعلان کیا گزشتہ روز انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکا اجلاس صدر محمد شبیر لبھا کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت او ر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ دہشتگردانہ اور بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے اسلام ،پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔


، دشمن عناصر دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے وطن عزیز میں عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں۔