پرائس مجسٹریٹوں کے 806مقامات پر چھاپے،84گرانفروش پکڑے گئے

پرائس مجسٹریٹوں کے 806مقامات پر چھاپے،84گرانفروش پکڑے گئے

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 806مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر25 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ29,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر84افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے28افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4