سانحہ گلشن اقبال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،محمود اختر گورایہ

سانحہ گلشن اقبال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،محمود اختر گورایہ
 سانحہ گلشن اقبال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،محمود اختر گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندخصوصی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اور سائنس ٹیکنالو جی رانا تنویر حسین کے چیف کو آرڈینیٹرچوہدری محمو د اختر گورائیہ نے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی میں قیمتی انسانی ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نو منتخب جنرل کونسلر چوہدری مہر محمد الیاس سیال نے کہا کہ اُن کے اس دکھ میں ان کے ساتھ ہیں۔افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آخری دہشت گردکے خاتمے تک کاروائی جاری رکھیں گے۔ ۔مرکزی انجمن تاجران میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے صدر الحاج میں عبدالرزاق ، سرپرست عبدالجبار خان، سینئر نائب صدر شیخ عرفان سہیل ، چوہدری قاسم علی، محب خان ، ملک یعقوب اور لیاقت علی تبسم نے بھی مذمت کی ۔