بیگناہوں کو مارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میاں ایوب

بیگناہوں کو مارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے لاہور کے علاقہ گلشن اقبال پارک اقبال ٹاون میں خودکش بم دھماکے کی شدید لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں اور ایسے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے خونخواردرندوں کو فوری نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے حکومت ان کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری اقدامات کرئے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت پنجاب میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد ہونے دیتی تو پھر اس طرح کے افسوسناک واقعات نہ ہوتے۔