حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہے،مرزا رمضان بیگ

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہے،مرزا رمضان بیگ

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصافکے رہنما مرزا رمضان بیگ نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسان نہیں ہو سکتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کودہشت گردی کے ناسورسے پاک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضرروی اقدامات کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4