انسانیت کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں،وکلاء کا رد عمل

انسانیت کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں،وکلاء کا رد عمل

لاہور(نامہ نگار) گلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کی وکلاء برادری نے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔پاکستان بار کونسل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر مدثر چودھری نے کہ یہ حملہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے ،خودکش حملے کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام ، پاکستان اور انسانیت کے دشمن آخری سانسیں لے رہے ہیں ،سینئر ایڈووکیٹ رانا انتظار اوروسیم کھٹانہ نے کہا کہ موجودہ حالات اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں موثر سیکیورٹی نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مرزا حسیب اسامہ اور عمران جاوید نے کہا کہ اب تک ہزاروں معصوم جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4