عدالت نے 2بچے با پ سے برآمد کرا کر ماں کے سپرد کر دیے

عدالت نے 2بچے با پ سے برآمد کرا کر ماں کے سپرد کر دیے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے 2بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بچے والد کی تحویل سے برآمد کروا کر ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں سمیرا بی بی نے دائردرخواست موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہرجاویدنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچوں ضیغم اور رمشا کوعدالت میں پیش کردیا۔

،عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4