پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے،عدالت کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے،عدالت کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والا جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ،ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو درخواست گزار جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں درخواست گزاررضیہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے بابرکے ساتھ پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے اب وہ پولیس کی ملی بھگت سائلہ اور اس کے شوہر کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ اسے طلاق لینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے انکار پر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دیا جائے

جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4