وزیر تعلیم کا دورہء گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول لاہور چیمبر،ڈسٹرکٹ آفیسر کی سرزنش

وزیر تعلیم کا دورہء گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول لاہور چیمبر،ڈسٹرکٹ آفیسر کی ...

  

لاہور( خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول شاہراہ ایوان تجارت کا اچانک دورہ کیا اور سکول میں صفائی ستھرائی کی صورتحال سیکورٹی ،سٹاف کی حاضری اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری تعلیم بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔رانا مشہود احمد خاں سکول میں آئی ٹی لیب کی عدم موجودگی پر ڈسٹرکٹ آفیسر کی سرزنش کی اور فوری طور پر آئی ٹی لیب کے قیام کے لئے درکار فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ۔رانا مشہود احمد خاں نے سکول کے کلاس رومز ،سٹاف روم اور باتھ رومز کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے باتھ روم میں صفائی کی ابتر صورتحال اور وہاں پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر سکول کی پرنسپل مسز عظمیٰ کی کارکردگی ناقص قرار دی۔

ہوئے انہیں فوری طو رپر ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کی بہتری کے لئے درکار ہر قسم کے وسائل مہیا کرنے کے لئے تیار ہے لیکن سکول کی پرنسپل اور اساتذہ کو اپنا تعلیمی ادارہ اسی سلیقے اور سنجیدگی سے چلانا چاہیے جیسے وہ اپنا گھر چلاتی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سکول میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سکولز کو فنڈز اور سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے آئندہ تین دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -