پنجاب میں ضرب عضب جیسا آپریشن شروع کیا جائے،اصغر خان

پنجاب میں ضرب عضب جیسا آپریشن شروع کیا جائے،اصغر خان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) میڈیا ورکرزآرگنائزیشن کے صدر اصغر خان اور جنرل سیکرٹری جاوید اشرف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گلشن اقبال پارک میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب میں بھی ضرب عضب جیسا فوجی آپریشن شروع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسلام سے نتھی کرنا قابل مذمت ہے، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، جو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قراردیتا ہے، بے گناہوں کو قتل کرنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد ، سکول، پارک اور مارکیٹوں کا غیر محفوظ ہونا ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو امن کی ضرورت ہے اگر امن نہیں ہو گا تو ترقی نہیں ہو گی ۔

، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن ہورہا ہے جس وجہ سے دہشت گرد پنجاب کا رخ کر رہے ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ پنجاب میں بھی فوج اور رینجرز کو آپریشن کی اجازت دی جائے تاکہ پنجاب میں بھی امن قائم ہو ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -