صوبائی دارالحکومت :مختلف واقعات میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد کو قتل کر دیا

صوبائی دارالحکومت :مختلف واقعات میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی کا رہائشی 26سالہ عبد الستا رات گئے گھر کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کر کے اس کو قتل دیااور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔ دوسرے واقع میں لاڑی اڈہ کے علاقہ میں 40سالہ عبد الستار کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول عبد الستار کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا کہ اس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جلد ہی ان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔اس حوالے سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے ڈکیتی مزاحمت سمیت ہر قسم کے پہلو پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -