تجاوزات اوررانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی جاری ہے،سی ٹی او

تجاوزات اوررانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی جاری ہے،سی ٹی او

لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او کی ہدایت پرڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں گزشتہ روز بھی تجاوزات ، رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہااور ابتک4889افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے سرکل افسران کو کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کیلئے احکامات جاری کےئے ۔سی ٹی او نے کہا کہ پٹرولنگ آفیسر زاور پوائنٹس ڈیوٹی کرنے والے اہلکار محنت اورذمہ داری سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کا رلاتے ہوئے ڈیوٹی کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔

مزید : علاقائی