صوبائی دارالحکومت ،ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق کاہنہ ناز ٹاؤن میں واقع ڈاکٹر صبیحہ ناصرکے کلینک میں دوڈاکو گھس آئے اور وہاں موجود تمام مریضوں اور ڈاکٹر سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ وحدت کالونی میں زبیدہ اور اسکی فیملی سے تین لاکھ، ٹاؤن شپ میں فرحان اور اسکی فیملی سے دولاکھ 20ہزار، مصطفی ٹاؤن میں اکرم سے ایک لاکھ 90ہزار، شاہدرہ میں ضیا اللہ سے ایک لاکھ 99ہزار، گارڈن ٹاؤن میں عزیز سے 80 ہزار گرین ٹاؤن میں جنید سے 35ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ وحدت کالونی میں شیزارکی گاڑی اور فیصل ٹاؤن میں وحید، مناواں میں وارث، نواب ٹاؤن میں امان، اقبال ٹاؤن میں اصغر، نواں کوٹ میں حامدگجر پورہ میں اسامہ کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -