شیخوپورہ:ٹریفک پولیس کی سرعام شہریوں سے رشوت وصولی ،نہ دینے پر چالان کی دھمکیاں

شیخوپورہ:ٹریفک پولیس کی سرعام شہریوں سے رشوت وصولی ،نہ دینے پر چالان کی ...

  

شیخوپورہ(فہیم شبیر سے )شیخوپورہ شہر میں ٹریفک پولیس ایک بار پھر سے سرگرم ہوچکی ہے ،لوگوں سے رشوت (بھتہ )سرعام وصول کی جارہی ہے (بھتہ )نہ دینے کی صورت میں چالان کردینے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آرائیاں والہ کا رہائشی امجد علی جوکہ ایک چھوٹی سی سموسہ شاپ چلاتا ہے اُسے گزشتہ روز ایک اے ایس آئی اور کانسٹیبل نے چالان کی دھمکی دے کر 200 سو روپے وصول کیا امجد علی نے روز نامہ پاکستان کے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کا معمول کاکام ہے اگر ان لوگوں کی جیب گرم نہ کرو تو یہ چالان کی صورت میں کام ڈال دیتے ہیں جو کہ ایک غریب آدمی کیلئے ذلالت سے کم نہیں امجد علی نے اعلیٰ حکام سے ٹریفک پولیس سے اس واقعہ کہ انکوائری کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -