قصور :گھر میں آگ لگنے سے 2بہن بھائی جاں بحق دو بچے بری طرح جھلس گئے

قصور :گھر میں آگ لگنے سے 2بہن بھائی جاں بحق دو بچے بری طرح جھلس گئے

  

قصور(بیورورپورٹ) قصور کے نواح گہلن میں سرکٹ شارٹ ہونے پر آگ لگ جانے کے نتیجہ میں دو بہن بھائی جاں بحق اور دو بچے بری طرح جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق گہلن میں اصغر علی کے گھر بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے پر آگ بھڑک اٹھی جس نے آناََ فاناََ پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سوئے ہوئے دو سگے بہن بھائی زنیرا اور اسد بری طرح جھلس جانے سے دم توڑ گئے جبکہ شاہد اور ایک اور بچہ شدیدزخمی ہو گئے جبکہ حبیب آباد کے قریب چشتیاں کے نوجوان راشد علی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ راشد علی حبیب آباد کی ایک لڑکی کو بھگا کر لے گیا تھا اور مبینہ طور پر لڑکی کے ورثا نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے راشد علی کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -