شیخو پوری :ڈاکوؤں کی لوٹ مار ،مزاحمت پر بیٹا جاں بحق ،باپ شدید زخمی

شیخو پوری :ڈاکوؤں کی لوٹ مار ،مزاحمت پر بیٹا جاں بحق ،باپ شدید زخمی

شیخوپورہ، فیروز والہ (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان )تھانہ فیروز والہ کے علاقہ میں دوران مسلح ڈاکوؤں کی کریانہ کی دکان میں لوٹ مار دوران ڈکیتی مزاحمت پر بیٹا جاں بحق باپ بری طرح زخمی ہوگیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فیروز راناٹاؤن پلازہ میں والہ احسان الہی ،ایس ایچ اوفیروز والہ افتخار وریااور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فنگر پرنٹس ماہرین کو طلب کرلیا،بتایا گیا ہے کہ دکاندار راؤ فیض احمد نے رانا ٹاؤن پلازہ میں دکان کریانہ بنارکھی تھی جہاں پر تین مسلح ڈاکودکان کے اندر گھس آئے جنہوں نے آتے ہی دکاندار راؤ فیض کو یرغمال بناکر تشد د کرنا شروع کردیا باپ پر تشدد ہوتا دیکھ کر 25سالہ بیٹے تنویر نے ڈاکوؤں پر حملہ کردیا جنہوں نے دونوں باپ بیٹوؤں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی فائرنگ کی زد میں آکر تنویر موقعہ پر ہی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا واردات کے دوران قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فیروز والہ ،ایس ایچ او فیروزوالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر زخمی ہونے والے راؤ فیض کو میوہسپتال ریفر منتقل کردیا ہے جہاں پر اسکی حالت بھی خطرے میں بیان کی جاتی ہے پولیس نے ابتدائی طور پر کاروائی کرتے ہوئے فنگر پرنٹس کے ماہرین کو طلب کرلیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ابھی یہ قبل ازوقت ہے کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوا ہے ہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی