پنجاب،24گھنٹوں میں 693ٹریفک حادثات،4جاں بحق،558شدیدزخمی

پنجاب،24گھنٹوں میں 693ٹریفک حادثات،4جاں بحق،558شدیدزخمی

  

لا ہور (وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز693ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں558شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ255افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیور،19کم عمرڈرائیور،402مسافراور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید :

علاقائی -