ڈکیتی کی 2وار داتوں میں ہزاروں مالیتی کا مال و زر لوٹ لیا گیا
جڑانوالہ (نامہ نگار)ڈکیتی کی 2وار داتوں میں ڈاکوؤں نے ہزاروں مالیتی مال و زر لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 119گ ب کا رہائشی عثمان موٹر سائیکل پر شہر کی جانب آرہا تھا کہ گاؤں کے سٹاپ پر ناکہ لگائے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 5ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا ، چک نمبر 423گ ب تھانہ ستیانہ کا رہائشی اصغر علی موٹر سائیکل رکشہ نمبر 5826پر جا رہا تھا کہ چک نمبر 365گ ب کے قریب ڈاکوؤں نے روک کر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے 26ہزار روپے نقدی 2موبائل فون چھین لیے اور فرار ہوگئے۔
تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔