ایس ایس پی آپریشن کابھیس بدل کرتھانوں پرچھاپہ،اہلکاروں نے ٹرخادیا

ایس ایس پی آپریشن کابھیس بدل کرتھانوں پرچھاپہ،اہلکاروں نے ٹرخادیا

  

لاہور( کرائم رپورٹر ، خبر نگار) شہر کے تھانوں کی سیکیورٹی اور شہریوں سے ناروا سلوک کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشن لاہور کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی شہر کے سات تھانوں میں عام شہری کے بھیس میں گئے جہاں تھانوں کے محرروں اور تھانیداروں نے انہیں بھی ٹال دیا ۔تھانوں کی گاڑیاں تھانوں کے پچھلی جانب کھڑی کر کے ڈرائیور سو رہے تھے ۔نائٹ گشت کرنے والے تھانیدار کمائی میں مصروف تھے ۔ایس ایس پی نے متعدد تھانیداروں اور محرروں کو معطل کر دیا جبکہ ستو کتلہ کے ایڈمن آفیسر کو اچھا رسپانس دینے پر شاباش اور انعام و تعریفی اسناد دیئے گئے اور کہا کہ تھانوں میں ناقص سیکیورٹی ہے سخت ایکشن لیا جائے گا ۔انہوں نے تھانوں میں تعارف ہونے پر تھانیداروں ،محرروں اور ایڈمن افسروں سمیت ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ سائل جس طرح کے کپڑوں میں ہو ،حلئے سے غریب لگے یا امیر اس کو اس طرح ڈیل کریں کہ اسے تھانے سے گھر جا کر کم سے کم یہ محسوس ہو کہ وہ تھانے نہیں کسی امن گاہ میں گیا تھا اس موقع پر انہیوں نے تھانہ مغل پورہ ،تھانہ گڑھی شاہو ،تھانہ گلشن راوی ،تھانہ شالامار ،تھانہ کاہنہ ،رائے ونڈ سمیت ستوکتلہ تھانوں میں بھی عام سائل کے روپ میں گئے ۔تاہم شک پڑنے پر اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور اہلکار وردیاں ،بیلٹس اور ٹوپیاں سیدھی کرتے ہوئے آ گئے ۔ایس ایس پی نے تھانہ گڑھی شاہو کے محرر سمیت 4تھانوں کے محرر اور تھانیدار وں کو معطل کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -