مرید کے :نامعلوم افراد نے چھریاں مار کر محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مرید کے :نامعلوم افراد نے چھریاں مار کر محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مریدکے(نامہ نگار) سرکل مریدکے کے علاقہ میانی میں نا معلوم افراد نے چھریاں مار کر محنت کش کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ نارنگ منڈی کے نواحی علاقہ میانی کا رہائشی محنت کش جمیل کچھ عرصہ سے بیروزگار جس بناء پر اس کی بیوی اپنے میکے چلی گئی۔ وقوعہ کے روز جمیل نے اپنے بیوی کو فون پر اطلاع دی کہ اسے کہیں روزگار مل گیا ہے اس لیے وہ گھر واپس آجائے۔ رات کے وقت جمیل سودا سلف خریدنے کے بعد قریبی گاؤں سے واپس اپنے گھر آیا تو نا معلوم افراد نے اس پر چھریوں سے حملہ کر دیا اور موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی