ادویات کی خوردبرد کے انسداد کیلئے ہسپتالوں ،مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز پر یونین کونسلوں کے سیکر ٹریوں کی ڈیوٹیاں

ادویات کی خوردبرد کے انسداد کیلئے ہسپتالوں ،مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں صحت مراکز اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں ادویات کے سرکاری سٹورز پر ادویات کی خوردبرد روکنے کیلئے متعلقہ یونین کونسلز کے سیکرٹری کی ڈیوٹی لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے مخصوص سرکاری ہسپتالوں صحت مراکز اور رول ہیلتھ سینٹرز میں موجود سرکاری ادویات کے سٹورز کی دیکھ بھال اور ریکارڈ مرتب کرنے سمیت دیگر ضروری امور کی انجام دہی کیلئے متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری ذمہ دار ہونگے اس حکم کے تحت فیصل آباد میں جنرل ہسپتال سمن آباد جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے علاوہ تمام صحت مراکز اور ہیلتھ سینٹرز کے سرکاری ادویات سٹورز سے ادویات کی خردبرد روکنے کے ذمہ دار اس یونین کونسل کے سیکرٹری ہونگے جن میں وہ ہسپتال یا صحت مراکز قائم ہیں انہی ذرائع کے مطاق یونین کونسل سیکرٹری 24گھنٹے دو شفٹوں میں کام کریں گے پہلی شفٹ صبح 8بجے سے رات 8بجے تک دوسری رات 8بجے سے صبح 8بجے تک ہو گی رورل ہیلتھ سنٹرزمیں لگایا جانیوالا تالا ڈی سی او آفس مہیا کرے گا اور اس کی چابی ہر وقت یونین کونسل سیکرٹری کے پاس رہے گی اور وہ تمام ادویات کے ریکارڈ کا ذمہ دار ہو گا اس جاری ہونے والے احکامات سے یونین کونسل سیکرٹریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.

مزید :

علاقائی -