سیاسی جماعت کے 6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سیاسی جماعت کے 6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔زرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد،پی آئی بی اورعزیز آباد کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائی کی۔کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں ابراہیم،دانش ،حیدر موٹاکلیم اور دانش مچھڑ شامل ہیں،جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی