ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ممبران کوجمعرات تک رکنیت کی تجدید کرانے کی ہدایت
فیصل آباد(بیورورپورٹ )ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ممبران کوجمعرات 31مارچ تک رکنیت کی تجدید کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے متنبہ کیا گیاہے کہ چیمبر کے تمام ممبران 31مارچ سے پہلے اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں۔ میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے تحت ممبران کی سالانہ تجدید ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ممبران گزشتہ سال 2015ء کی انکم ٹیکس ریٹرن یا محکمہ انکم ٹیکس سے تصدیق شدہ فارم 143بی کی کاپی ، کارپوریٹ کلاس کیلئے تازہ ترین سیلز ٹیکس ریٹرن ، چیمبرکی رکنیت کاسرٹیفکیٹ اور مکمل کوائف فراہم کرنے سمیت رکنیت کی تجدیدی فیس جمع کروا کر اپنی رکنیت کی رینیوول کروا سکتے ہیں۔