موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 26.19 ملین ہو گئی

موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 26.19 ملین ہو گئی

اسلام آباد(اے پی پی) فروری 2016ء کے اختتام تک موبائل براڈ بینڈ صارفین کی مجموعی تعداد 26.19 ملین تک بڑھ چکی ہے۔ موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک موبائل براڈ بینڈ استعمال کرنے والے سب سے زیادہ صارفین موبی لنک کے تھے جن کی تعداد 7.93 ملین جبکہ دوسرے نمبر تیلی نار کے صارفین تھے جن کی تعداد 7.21 ملین تھی اسی طرح ژونگ کے موبائل فون براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد فروری 2016ء کے اختتام پر 5.91 ملین اور یو فون کے صارفین کی تعداد 4.88ملین تھی رپورٹ کے مطابق سب سے کم موبائل براڈ بینڈ صارفین کا تعلق وارد سے ہے جن کی تعداد 0.26 ملین ہے۔

اس طرح ملک میں موبائل براڈ بینڈ کے سب سے زیادہ صارفین کے ساتھ موبی لنک سرفہرست ہے۔

مزید : کامرس