ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی

ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی

  

ٹوکیو(اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا کی بہتر شرح نمو اور چینی صنعتی منافع میں اضافے کی رپورٹس ہیں۔ٹوکیو کا اہم ترین نکی۔225 انڈیکس وقفے تک 126.52 پوائنٹس (0.74 فیصد) اضافے کے بعد 17129.27 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 9.11 پوائنٹس (0.67 فیصد) بڑھ کر 1375.16 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں بھی حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جس کی وجہ ملکی صنعتی منافع میں اضافے کے حوالے سے حالیہ رپورٹ ہے۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس وقفے تک 14.29 پوائنٹس (0.48 فیصد) بڑھنے کے بعد 2993.72 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 18.83 پوائنٹس (1 فیصد)اضافے کے بعد 1904.01 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ہانگ سٹاک مارکیٹ قومی تعطیل کے باعث بند رہی۔

مزید :

کامرس -