9ماہ میں ایف بی آرکی 300 ارب روپے کی اضافی ٹیکس وصولی

9ماہ میں ایف بی آرکی 300 ارب روپے کی اضافی ٹیکس وصولی

  

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نومہینوں کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے 300 ارب روپے کی اضافی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ ایف بی آر کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2015-16ء کے دوران ایف بی آر نے 1954 ارب 80 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر کو مختلف ٹیکسز کی مد میں 1653ارب 10 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 301 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -