جاری مالی سال کے لئے ترسیلات زر کا ہدف 19 ارب ڈالر مقرر

جاری مالی سال کے لئے ترسیلات زر کا ہدف 19 ارب ڈالر مقرر

  

اسلام آباد(اے پی پی) جاری مالی سال 2015-16ء کے لئے ترسیلات زر کی وصولی کا ہدف 19 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ ترسیلات زر کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران 18.4 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے تھے جو اس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 16.5 فیصد زائد رہے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلا۔ت زر کی شرح میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے

اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے لئے ترسیلات زر کی وصولی کا 19 ارب ڈالر کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -