بجٹ میں ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے

بجٹ میں ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے

  

اسلام آباد (اے پی پی) یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ( یونی سیم) نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارون کے شعبہ کی ترقی کے لئے شعبہ کے قرضوں کے حصول میں اضافہ کیا جائے۔ یونی سیم کے صدر ذوالفقار تہور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ایسی ایم ای کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور شعبہ کی مالیاتی ضروریات کی تکمیل بنیادی اہمیت کی حامل ہے تاکہ ایس ایم ایز کے مالی مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یونی سیم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایس ایم ای کے شعبہ کے قرضوں کی حد میں اضافہ کیا جائے اور اس کو موجودہ حجم 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بڑھایا جائے۔ جس سے نہ صرف برآمدات کے فروغ بلکہ بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -